سعودی سٹاک مارکیٹ میں عید الاضحیٰ پر 6 چھٹیوں کا اعلان

ریاض(پاکستان امیج)سعودی عرب کی سٹاک مارکیٹ (تداول) میں عید الاضحیٰ پر 6 روز کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

دنیا بھر کے مسلمان ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو عید الاضحیٰ مناتے ہیں، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے 27 مئی کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، چاند نظر آنے کی صورت میں 5 جون حج کا رکن اعظم (یوم عرفہ) ہوگا جبکہ مملکت میں 6 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

تاحال سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم سٹاک ایکسچیج (تداول) نے اپنی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی سٹاک مارکیٹ میں 8 ذوالحجہ (ممکنہ 4 جون) کو ٹریڈنگ کا اختتام ہوگا، سٹاک مارکیٹ میں 5 جون سے 10 جون تک تعطیلات ہوگی، تداول مجموعی طور پر 6 روز بند رہے گی اور 15 ذوالحجہ (ممکنہ 11 جون) کو کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

سعودی عرب میں 27 مئی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں 29 مئی یکم ذوالحج ہوگی، یوم عرفہ 6 جون اور عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *