سعودیہ سمیت دیگر عرب ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

جدہ(پاکستان امیج)سعودی عرب سمیت دیگر عرب ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطاق عید الاضحیٰ کی نماز کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوں گے ۔

حجاج مزدلفہ سے واپس منی جاکر آج بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔جانوروں کی قربانی کریں گے، سرمنڈوائیں گے اوراحرام کھول دیں گے۔

سعودی قیادت کو عید کے موقع پر متعدد اسلامی ملکوں کے رہنماوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں نماز عید الاضحیٰ کے اجتماعات ہوئے،دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔

اس سے قبل جمعرات کے روز 16 لاکھ سے زائد حجاج نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔ اس موقع پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے کہا اے اللہ فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *