سرکاری ادویات کی سرعام فروخت کا شرمناک اسکینڈل؛ ڈی ایچ او واشک کو عدالت نے دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

کوئٹہ (پاکستان امیج) محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) واشک ڈاکٹر محمد اکبر رڈ (GC/B-19) کو سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر کھلے بازار میں فروخت کرنے کے سنگین الزام میں 14 جنوری 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے ذریعے فوری طور پر معطل کر دیا تھا، جس کے بعد اب انہیں کوئٹہ کی مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے حالانکہ پولیس کی جانب سے سات روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی۔ اس معاملے میں ایڈیشنل سیکرٹری (ڈیویلپمنٹ) محکمہ صحت ثاقب کاکڑ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو بلوچستان ایمپلائز ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ (BEEDA) 2011 کے تحت ایک ہفتے کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں گے تاکہ الزامات کی مکمل شفافیت کے ساتھ تحقیقات کی جا سکیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *