کوئٹہ(پاکستان امیج) وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا برسی تقریب سے خطاب
، وزیر اعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ سراج رئیسانی کی قربانی کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا
سراج رئیسانی نے پاکستان کے پرچم کو ہر جگہ لہرایاشہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،
شہدا کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن آئے گامیرا چھوٹا بھائی اور بھتیجا نوابزادہ جمال رئیسانی بھی اپنے بہادر والد کے نقش قدم پر رہا ہے،
جمال رئیسانی بھی قومی پرچم کو بلند کررہے ہیں
آج دشمن نے ہمارے خلاف نئی سازش شروع کر رکھی ہے،
شفیق مینگل کے گھر پر دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کیا
مگر شیر شفیق الرحمن مینگل نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،
دہشت گرد جسمانی طور پر سراج رئیسانی کو ہم سے جدا کر سکتا ہے
سوچ اور نظریات کو اس طرح ختم نہیں کیا جا سکتا
سیکیورٹی فورسز ہمارے لیے قربانیاں دے رہی ہے
سیکیورٹی فورسز ہمارےبچوں اور ہمارے مستقبل کے لیے قربانیاں دیتے ہیں
مانگی ڈیم یا اوڑک میں شہید ہونے والے سرخرو ہیں
واشک میں پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کو کس بلوچ روایات کے تحت قتل کیا گیا
ہم سب نے ملکر شر پسندوں کی ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے
زیارت حملے کے بعد وہاں سب سے پہلے ہم پہنچے ، اوڑک میں بھی میں کل گیا تھا
زیارت واقعہ کے شہدا کا میں وارث ہوں ، آپ شہدا کی میتیں دفنا دیں
زیارت واقعہ کے بعد مجھے استعفا دینے کا کہا گیا ، کیا میرے استعفا دینے سے یہ مسئلہ حل ہوگا
اگر یہی مسئلہ میری جان جانے سے بھی حل ہو سکتا ہے تو میں اپنی جان دینے کو تیار ہوں
دشمن کی سازش ہے کہ حملہ آور ہو کر معصوم شہریوں کو قتل کرو اور الزام ریاست پر لگاو،
پاکستان کا راستہ مشکل ہے لیکن ہم نے یہ راستہ نہیں چھوڑنا
یہ امن کا راستہ ہے ، بلوچستان اور پاکستان لازم و مظلوم ہیں کوئٹہ: بلوچوں کو ایک لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا ہے،
کیا اس طریقے سے بلوچستان کو علیحدہ کر سکتے ہیں ، کبھی نہیں کر سکتے
دہشت گرد بلوچستان کی ترقی میں صرف رکاوٹ بن سکتے ہیں
حکومت کی ترجیح تعلیم، صحت اور بلوچستان کی ترقی کی ہے،
شر پسند بلوچستان کے نوجونوں کو ورغلا رہے ہیں ،
بھارتی سرپرستوں کو کہتا ہوں کہ کتنے سراج رئیسانی مارو گے ، یہاں ہر گھر سے سراج رئیسانی نکلے گا
بلوچوں کو اس لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا ، جس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا
Pakistan Image