سبی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سبی(پاکستان امیج)سبی اورگردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18کلومیٹر تھی،مرکز سبی سے 22 کلومیٹردورکا علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے صبح 5 بجکر 20 منٹ پر ریکارڈ کئے گئے، زلزلے کے باعث تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *