سانپ نے شہری کو کاٹا تو وہ اسے بھی پکڑ کر ہسپتال لے آیا پھر کیا ہوا؟

نئی دہلی (پاکستان امیج)بھارت میں پرکاش مندل نامی شخص کو خطرناک اور زہریلے سانپ نے کاٹا تھا جس کے بعد یہ شخص سانپ کو منہ سے دبوچ کر اور گردن میں لپیٹ کر ہسپتال پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ہسپتال میں موجود مریض، عملہ اور ڈاکٹرز پرکاش مندل کو دیکھ کر حیران رہ گئے جسے فوری علاج کی ضرورت تھی۔علاج کے دوران اور درد اور تکلیف کے باوجود بھی متاثرہ شخص نے سانپ کو مضبوطی سے پکڑے رکھا تاہم ڈاکٹرز نے کہا کہ ایسا کرنے سے علاج کرنے میں مشکل ہوگی جس پر اس نے سانپ کو چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص کا ہسپتال میں علاج جاری ہے، البتہ اس کے ہسپتال میں سانپ ساتھ لانے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *