سانحہ بلوچستان: مقتولہ بانو بی بی، ان کے شوہر کا شناختی کارڈ، بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان میں دوہرے قتل کا معاملہ، دیگاڑی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی بانو بی بی، ان کے شوہر نور محمد کا شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا۔

شناختی کارڈ میں مقتولہ بی بی بانو کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1985 درج ہے، بانو بی بی کی عمر 40 سال

تھی، مقتولہ بانو بی بی کی زوجیت محمد نور درج ہے۔

مقتولہ کے شوہر نور محمد کی عمر یکم جنوری 1987 درج ہے، شناختی کارڈ کے مطابق مقتولہ کے شوہر

کی عمر 38 سال ہے، ب فارم میں مقتولہ کے 5 بچوں کے نام درج ہیں۔

بانو بی بی کے بڑے بیٹے کا نام نور احمد عمر 15 سال، دوسرا بیٹا باسط خان عمر 14 سال ہے، بانو بی بی کی تیسری بیٹی بی بی فاطمہ کی عمر10 ، چوتھی بیٹی بی بی صادقہ کی عمر 7 سال اور چھوٹے بیٹے ذاکر احمد کی عمر 6 سال ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *