سابق مسٹر یونیورس شان ڈیوس انتقال کرگئے

لندن (پاکستان امیج)سابق مسٹر یونیورس، باڈی بلڈر اور ‘ڈائناسور’ کے نام سے مشہور شان ڈیوس 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق شان ڈیوس نے1996 میں مسٹر یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے مسٹر برطانیہ اور مسٹر یورپ سمیت متعدد ٹائٹل جیتے۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے شان ڈیوس نے اپنی جسامت کی وجہ سے ‘ڈائناسور’ کا خطاب بھی حاصل کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے شاندار کیریئر کے اختتامی دور میں وہ گردوں سمیت کئی بیماریوں کا شکار رہے جو کہ پھر ان کی ریٹائرمنٹ کی بھی وجہ بنیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شان ڈیوس کے گردے فیل ہوگئے تھے اور وہ ہفتے میں 3 بار ڈائیلاسز کرواتے تھے تاہم 2019 میں انہوں نے گردوں کا ٹرانسپلانٹ کروایا تھا۔بدھ کو شان ڈیوس کی موت کی خبر سامنے آئی لیکن ان کے انتقال کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *