کوئٹہ(پاکستان امیج)زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 7 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں چوتیر کے قریب سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کر کے خودکش بمبار سمیت کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا تھا۔
Pakistan Image