زیارت حملہ: ایف سی افسران کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات، خراجِ عقیدت پیش

کوئٹہ(پاکستان امیج)زیارت میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ایف سی بلوچستان کے سینئر افسران نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر ایف سی افسران نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایف سی بلوچستان کے افسران نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقاتوں کے دوران ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے لئے جانیں قربان کرنے والے پولیس کے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ زیارت میں پولیس کے 27 اہلکاروں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *