زمین سے باہر زندگی کی تلاش کیلئے ناسا کا خلائی جہاز مشتری کے چاند مشن پر روانہ

واشنگٹن (پاکستان امیج )امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز مشتری اور اس کے چاند Europa کے سفرپر روانہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی مشن تقریباً 6 سال بعد 2030 میں مشتری پرپہنچے گا اور یوروپا کی سطح کے16 میل کے علاقے کے اندر تحقیق کرےگا۔
خلائی جہاز مشتری چاندکی برفیلی پرت کی نچلی سطح کا جائزہ لےگا اور تعین کرے گا کہ کیا واقعی وہاں ایسےحالات ہیں جوزندگی کے لیے موافق ہوں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ اس خلائی مشن کو زمین سے باہر زندگی کی تلاش کی ایک بہترین مہم قرار دیا جارہا ہے جو وہاں زندگی کا پتا لگانے کے بجائے زندگی کو سپورٹ کرنے والے حالات کا تعین کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *