ریحا م خان کی تیسری شادی پر بالآخر ان کے بچوں کا موقف بھی آگیا

لندن(پاکستان امیج) ریحام خان کے بچوں نے اپنی ماں کی تیسری شادی پر کیا ردعمل دیا؟ ایک انٹرویو میں ریحام خان نے پہلی بار اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ریحام خان، جو تین بچوں، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں، کی ماں ہیں، نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں تیسری بار کسی پاکستانی مرد کے ساتھ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اور میرے بچوں کے بھی یہی احساسات تھے۔
ریحام خان کہتی ہیں کہ ”جب میں نے انہیں بلال کے ساتھ شادی کے فیصلے سے آگاہ کیا تو میری بیٹی نے تیسری بار ایک پاکستانی مرد سے شادی کو بلاجواز قرار دیا اور ناگواری کا اظہار کیا۔ تاہم اب میرے بچوں اور بلال کا باہمی تعلق بہت اچھا ہے۔“ واضح رہے کہ ریحام خان کی پہلی شادی ان کے کزن ڈاکٹر اعجاز رحمان سے ہوئی، جن سے ان کے تینوں بچے ہیں۔
ریحام خان کی دوسری شادی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ہوئی اور اب وہ ایک پاکستانی نژاد امریکی سوشل میڈیا سٹار بلال کے ساتھ شادی کر چکی ہیں۔ بلال ان سے عمر میں 14سال چھوٹے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *