کوئٹہ (پاکستان امیج) کوئٹہ میں روٹی کے پیڑے کا وزن کم ہونے پر 8 نان بائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ روٹی کا وزن کم ہونے پر نانبائیوں کی گرفتاریوں کے علاوہ جرمانے بھی کئے گئے۔ مجموعی طور پر 55 تندوروں پر چھاپہ مارا گیا، 8 کو سیل بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں کم وزن روٹی کی کھلے عام فروخت پر عوامی شکایات سامنے آئی تھیں۔
Pakistan Image