ربت: یورپ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام؛ کیچ پولیس و ایف آئی اے کی کارروائی، خواتین و بچوں سمیت 29 افغان گرفتار

تربت( پاکستان امیج ) ڈسٹرکٹ پولیس کیچ اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایران کے راستے یورپ انسانی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ایس پی کیچ کیپٹن زوہیب محسن کے مطابق، کارروائی کے دوران ایک کروز گاڑی کو روکا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد سوار تھے۔ پولیس نے 29 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا جن میں 12 مرد، 13 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔

ایس پی کے مطابق، دو ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی راستے سے ان افراد کو ایران لے جانے میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایس پی زوہیب محسن نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *