بنکاک(پاکستان امیج) معروف ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب تھائی لینڈ میں ہوٹلنگ کے کاروبار سے وابستہ ہو گئے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ کے شہر فوکیت میں ایک ہوٹل خریدا ہے۔ انہوں نے اپنا یہ منصوبہ تاحال اپنے مداحوں سے مخفی رکھا ہوا تھا۔
حالیہ چند ہفتوں سے ذوالقرنین اور کنول آفتاب سوشل میڈیا پر اپنی تھائی لینڈ کی سیاحت کے دوران بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز مسلسل پوسٹ کر رہے تھے، جس پر مداحوں کا خیال تھا کہ وہ چھٹیاں منانے کے لیے تھائی لینڈ گئے ہوئے ہیں تاہم گزشتہ روز ذوالقرنین حیدر نے اپنے نئے کاروبار کے متعلق بتایا ہے۔
وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے یہ بات تاحال مخفی رکھی ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنے مداحوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے ایک ماہ قبل تھائی لینڈ کے شہر فوکیت میں ایک تین منزلہ ہوٹل خریدا تھا، جس کی قانونی کارروائی اور تزئین و آرائش کے لیے وہ تھائی لینڈ گئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہوٹل پہلے سے ہی آپریشنل ہے اور تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد ہوٹل کے تمام کمرے مہمانوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ذوالقرنین سکندر نے مداحوں سے اپنے نئے کاروبار کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔
Check Also
واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!
نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …
Pakistan Image