دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ نہ صرف ہمارے عوام کے لیے تکلیف دہ ہے بلکہ یہ ہمارے عزم اور اتحاد کو شکست دینے کی ایک ناکام کوشش ہے،ربابہ بلیدی

کوئٹہ(پاکستان امیج)ـوزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے خضدار کی تحصیل زہری میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ نہ صرف ہمارے عوام کے لیے تکلیف دہ ہے بلکہ یہ ہمارے عزم اور اتحاد کو شکست دینے کی ایک ناکام کوشش ہے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بلوچستان کی عوام کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہیں اپنے جاری مذمتی بیان میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس نوعیت کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے گی اور دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ہم اپنے معاشرتی امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر اپنی کوششوں کو مزید مضبوط کریں تاکہ امن و امان کی فضا قائم ہو سکے.

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *