دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال امریکہ یا چین کی بجائے کس ملک میں ہے ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

تہران (پاکستان امیج) دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال امریکہ، چین یا کسی یورپی ملک میں نہیں ہے بلکہ یہ ہمسایہ ریاست ایران میں موجود ہے۔

تہران کے شمال مشرق میں ‘ایران مال’ کی 7 منزلیں ہیں لیکن پورا انفرااسٹرکچر 13 لاکھ 50 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے جس کو 16 لاکھ اسکوائر میٹر تک وسعت دی جائے گی۔ 2014 سے اب تک یہاں 1200 سے زائد ٹھیکیداروں اور 25 ہزار مزدوروں نے کام کیا اور اسے دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال بنایا۔2018 میں تعمیرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا اور 708 دکانیں کھلی تھیں۔’ایران مال’ میں 12 سنیما ہیں، ایک تھیٹر ہال میں 2 ہزار افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے، عجائب گھر ہے اور متعدد آرٹ گیلریز بھی ہیں۔چھت پر ٹینس کورٹس، کنونشن سینٹر، ہوٹل اور متعدد کانفرنس ہالز بھی ہیں۔ایک نیا پنج ستارہ ہوٹل اور جدید اسپورٹس سینٹر بھی جلد کھلے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *