نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارت میں دلہن نے گاڑی ٹریفک جام میں پھنسنے پر خود ہی ایسا انتظام کیا کہ شادی میں وقت پر پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں ایک دلہن کے بولڈ فیصلے نے سب کو حیران کر دیا، دلہن کی گاڑی ٹریفک میں پھنسی تو اس کو ٹریفک جام دیکھ کر اپنا شادی کی تقریب میں پہنچنا محال نظر آنے لگا۔ لاکھوں روپے سے شادی کی تقریب سجی تھی اور خود اس کی اپنی تیاری میں بھی کتنے ہی پیسے لگ چکے تھے اور ارمان بھی دل میں تھے۔ جب ٹریفک کے جلد کھلنےکے آثار نظر نہ آئے تو دلہن نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گاڑی کو ٹریفک میں ہی چھوڑا اور خود میٹرو بس پر سوار ہو گئی۔
In a departure from conventional wedding norms, a bride in #Bengaluru left spectators in awe as she opted for a unique and practical mode of transport – the city’s Metro. https://t.co/gvLlJ1b1rW
— indulgexpress (@indulgexpress) January 28, 2024
میٹرو کے مسافر ایک بنی سنوری دلہن کو دیکھ کر حیران رہ گئے مگر دلہن مزے سے اپنی ویڈیو بنواتی رہی اور ساتھ ساتھ میٹرو بس کے سفر کا لطف بھی اٹھاتی رہی۔ آخر کار دلہن شادی کی تقریب میں وقت پر پہنچ ہی گئی۔ دلہن کے اس بروقت اقدام نے ایک جانب تو لوگوں کو حیران کیا مگر دوسری جانب اس کی حاضر دماغی کی تعریف بھی کرتے نظر آئے۔
Pakistan Image