دبئی میں بس سٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت کا آغاز

دبئی (پاکستان امیج) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں آج سے بس سٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے مفت وائی فائی کی فراہمی کا آغاز کر رہا ہے۔

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے ترجمان کے مطابق دبئی کے چار بس سٹیشنز پر آج سے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

آر ٹی اے کے مطابق، یہ سروس ابتدائی طور پر ستوا، یونین، الغبیبہ اور گولڈ سوق بس اسٹیشنوں پر فعال کی جائے گی۔ اس کے بعد، اسے دبئی کے دیگر بس اسٹیشنوں تک توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ اقدام دبئی کے عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید جدت اور سہولت لانے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو سفر کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *