دبئی: مرینا میں انٹرسیپٹر کا ملبہ گرنے سے عمارت متاثر

دبئی (پاکستان امیج)دبئی کے علاقے مرینا میں انٹرسیپٹر کا ملبہ گرنے سے عمارت متاثر ہو گئی۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق انٹرسیپشن کے بعد ملبہ عمارت پر گرا، واقعے میں آگ لگنے یا کسی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ رسیکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتِ حال سنبھال لی۔

دوسری جانب حکام نے کہا کہ عالمی ٹیکنالوجی فرم کی عمارت پر میزائل کا ملبہ گر گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ میزائل کا ملبہ گرنے سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے تاہم صورتِ حال قابو میں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *