دبئی جانے والوں کیلیے خوشخبری، بڑی رعایت مل گئی

یو اے ای(پاکستان امیج) دبئی جانے والے افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کی شرائط میں نرمی کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ، بغیر متعدد بار عرب امارات آنے کی سہولت،ہر آمد پر 90 روز قیام، مزید 90 روز توسیع کی اجازت ہو گی

دبئی کی حکومت نے دبئی کے ملٹی پل سیاحتی ویزے کی شرائط میں بڑی نرمی کر دی ہے اور اب یو اے ای آنے والے شخص کو اسپانسر یا میزبان کے بغیر سال میں متعدد بار ملک میں داخلے اور 180 دن تک رہنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے لیے درخواست گزار کو دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔

درخواست دیتے درخواست گزار کو 30، 60، یا 90 دن فی وزٹ کے قیام کی مدت کا انتخاب کرنا ہوگا۔

GDRFA کے مطابق، بعد ازاں اس مدت کو بڑھایا جا سکتا ہے، بشرط یہ کہ متحدہ عرب امارات میں گزارے گئے دنوں کی کل تعداد کیلنڈر سال میں 180 دنوں سے زیادہ نہ ہو۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *