دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کی جگ ہنسائی، بھارتی لڑاکا طیارہ آئل لیک کا شکار

دبئی (پاکستان امیج)دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اس وقت مزاق بن گیا جب اس میں سے آئل باہر لیک ہوتا ہوا دکھائی دیا۔

بھارتی فضائیہ کے ناقص طیاروں نے عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ہے۔ دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کالڑاکا طیارہ تیجس آئل لیک کا شکار ہوا۔

بھارتی ٹیکنیشنز کو طیارہ کا لیکیج بند کرنے کیلئے شاپنگ بیگز کا سہارا لینا پڑ گیا جو بھارتی فضائیہ کے بدترین معیار کی عکاسی ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناقص معیار اور غیر محفوظ طیارے عالمی سطح پر بارہا بے نقاب ہو چکے ہیں۔ بھارتی لڑاکا طیارے کی ایک مرتبہ پھر تکنیکی ناکامی نے بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں دینے والے بھارت کی دفاعی صنعت کی کمزوری اور ناقص تیاری کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *