دبئی آنے جانے والے مسافروں کیلئے اماراتی ایئر لائن کا اہم اعلان

دبئی (پاکستان امیج)ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کیلئے سفری ایپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جاری کردہ ایک سفری ایپ ڈیٹ کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے دبئی آنے جانے والی یا اس کے راستے سفر کرنے والی تمام پروازوں میں مسافروں کو پیجرز یا واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ٹریول ایڈوائزری کے مطابق دبئی پولیس کو مسافروں کے پیجرز اور واکی ٹاکیز ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اماراتی ایئر لائنز نے ایران، لبنان، عراق اور اردن کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اماراتی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ اردن کے لیے 6 اکتوبر کے بعد پروازوں کا عمل شروع ہوگا جبکہ ایران اور عراق کے لیے 7 اکتوبر تک پروازیں بند رہیں گی۔اماراتی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ لبنان کے لیے پروازیں 15 اکتوبر تک منسوخ کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے ارکان کے زیرِ استعمال متعدد پیجرز میں دھماکے ہوئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *