کوئٹہ )پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خواندگی صرف پڑھنے لکھنے کی صلاحیت نہیں، بچوں کے روشن مستقبل، معاشرتی ترقی اور مضبوط و خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے،
حکومت بلوچستان نے تعلیم کو اولین ترجیح بناتے ہوئے تعلیمی نظام کی بہتری اور اسکولوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں
گزشتہ دو برسوں میں بلوچستان کے 3,800 سے زائد غیر فعال اسکولوں کو دوبارہ فعال کیا گیا،
گزشتہ دو برسوں میں 7 لاکھ 68 ہزار سے زائد اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام کا حصہ بنایا گیا
بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 2,000 سے زائد نئے اسکول قائم کیے گئے ہیں،
مزید 1,800 اسکولوں کے قیام اور 3,000 موجودہ اسکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں،
تعلیم کے شعبے میں انسانی وسائل کی کمی دور کرنے کے لیے 15 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی گئیں
اساتذہ کی دستیابی سے تعلیمی اداروں کی استعدادِ کار میں اضافہ اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے
بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت گزشتہ دو برسوں میں مختلف اسکالرشپ اسکیموں کے ذریعے 23,520 وظائف دیے گئے
نویں سے دسویں جماعت تک 1,500 اور شہید بینظیر اسکالرشپ برائے میٹرک ضلعی پوزیشن ہولڈرز کے تحت 969 وظائف دیے گئے
انٹرمیڈیٹ پارٹ اوّل کے 1,650، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے 2,431 اور ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے 552 وظائف دیے گئے
بلوچستان سے باہر بی ایس کے لیے 4,682 جزوی وظائف اور کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ پروگرام کے تحت 150 وظائف دیے گئے،
ٹرانس جینڈر طلبہ کے لیے شہید بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے تحت 60 وظائف فراہم کیے گئے
کالجز اور یونیورسٹیوں میں بی ایس کے لیے 9,451 جزوی وظائف فراہم کیے گئے
سول شہداء کے بچوں کے لیے شہید بینظیر بھٹو اسکالرشپ کے تحت 590 مکمل وظائف فراہم کیے گئے
پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت 898 جبکہ صادق پبلک اسکول کے لیے 300 وظائف دیے گئے
بیکن نیشنل یونیورسٹی اسکالرشپ کے تحت 30 جبکہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ و ریاضی میں بیرونِ ملک پی ایچ ڈی کے 6 وظائف دیے گئے
آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تحت ایک جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اسکالرشپ کے تحت 64 وظائف فراہم کیے گئے
اعلیٰ تعلیم میں ایل ایل ایم کے لیے وکلاء فنڈ پروگرام کے تحت 16 وظائف دیے گئے
شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے وکلاء فنڈ پروگرام کے تحت 161 وظائف فراہم کیے گئے
حکومت بلوچستان کے لیے تعلیم محض ایک شعبہ نہیں بلکہ مستقبل کی تعمیر کا بنیادی ذریعہ ہے،
ہماری منزل واضح ہے، بلوچستان کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے
Pakistan Image