خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 75 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *