خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پُروقارپاسنگ آؤٹ پریڈ

خضدار(پاکستان امیج)ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) ٹریننگ سینٹرخضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پُروقارپاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) کے خضدارمیں قائم ٹریننگ سینٹرسے 1422 ریکروٹس تربیت مکمل کرکے پاس آؤٹ ہو ئے۔ پاسنگ آؤٹ کی اس تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ خضدارتھے۔

پاسنگ آؤٹ تقریب میں مقامی عمائدین، سول وعسکری حکام اورطلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر کمانڈنٹ خضدارنے تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس کومبارکباد پیش کی۔

تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے اپنی تربیت اورمہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹ محمد طاہرکوآئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *