خانو زئی میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکے میں 7 افراد شہید ہو گئے

کوئٹہ (پاکستان امیج ) بلوچستان کے شہر پشین کے علاقے خانو زئی میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکے میں 7 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ عام انتخابات میں پی بی 47 سے حصہ لینے والے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا ہے جس میں 7 افراد کے شہید اور 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو ہسپتال متنقل کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ حلقے میں پولنگ سٹیشن پر انتخابی سامان کی ترسیل کا کام بھی جاری تھا جس کے باعث سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیئے گئے تھے ۔جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت سیاسی جماعت کے دفتر میں علاقے کے لوگوں کی بھاری تعداد موجود تھی جبکہ اردگرد کھڑی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگ گئی۔ بتایا جارہاہے کہ علاقے میں اردگرد دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *