خاتون نے بچے کیلئے برگر اور چپس خریدی جب ڈبہ کھولا تو اندرسے ایسی چیز نکل آئی کہ خوف طاری ہو گیا

لندن (پاکستان امیج) برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے بچے کیلئے دنیا بھر میں مشہور امریکی فوڈ چین سے ڈیل خریدی جس میں استعمال شدہ سگریٹ اور اس کی راکھ دیکھ کر بچے کی والدہ حیران رہ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے بچے کے ساتھ مشہور فوڈ چین میں کھانے پینے کیلئے گئی جہاں اس نے ایک سالہ بچہ کیلئے میل خریدا۔بتایا جارہا ہے کہ فوڈ چین کی غفلت اور صفائی کی ناقص صورتحال پر خاتون اس وقت دنگ رہ گئیں جب انہوں نے استعمال شدہ سگریٹ اور اس کی راکھ کو کھانے کے ڈبے میں پایا۔

غصے سے بھری ماں نے تمام تر تفصیلات کو سوشل میڈیا پر بتایا کہ دیکھو اس کا ذائقہ بڑھانے کیلئے سگریٹ کا بچا ہوا ٹکڑا اور اس کی راکھ شامل کی گئی ہے۔

خاتون نے بتایا کہ اس نے فوڈ چین سے رابطہ کرکے شکایت کرنے کی بھی کوشش کی لیکن انتظامیہ نے بدتمیزی سے بات کرتے ہوئے فون کاٹ دیا۔

خاتون کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فوڈ چین کے کھانے کے معیار اور صفائی کی ناقص صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *