خاتون مسافر نے آفس کے قریب بس نہ روکنے پر ڈرائیور کی چپل سے پٹائی کردی

بنگلورو (پاکستان امیج)بھارت میں ایک مسافر خاتون نے اپنے آفس کے قریب بس نہ روکنے پر ڈرائیور کی چپل سے پٹائی کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ بنگلورو میں پیش آیا جہاں کاویا نامی سافٹ ویئر انجینئر نے بس ڈرائیور اطہر حسین کو اپنے آفس کے قریب بس روکنے کا کہا جس پر ڈرائیور نے اس کی بات نہ سنی۔جواب میں کاویا غصے میں آپا کھو بیٹھیں اور اپنی چپل اتار کر ڈرائیور پر تشدد شروع کردیا۔
42 سالہ اطہر حسین نے خاتون کے خلاف شکایت درج کروائی جس میں انہوں نے بتایا کہ خاتون بغیرسٹاپ والے پوائنٹ پر بس روکنے کا تقاضہ کررہی تھیں جن کی خواہش میں پوری نہیں کرسکتا تھا کیونکہ یہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شمار کیا جاتا۔
ڈرائیور اطہر حسین کے مطابق بس نہ روکنے پر خاتون نے بدتمیزی کی اور غلط زبان کا استعمال کیا جس پر میں نے اعتراض کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی کہ بس میں سی سی ٹی وی انسٹال ہے، یہ سن کر خاتون مزید طیش میں آئیں اور چپل اتار کر مجھے پیٹنا شروع کردیا۔
بعدازاں پولیس نے خاتون کو حراست میں لیا جس کے بعد تفتیش میں معلوم ہوا خاتون ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور وہ دوائیاں لے رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *