حکومت ویٹرنری ڈاکٹروں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، ایسوسی ایشن

کوئٹہ (پاکستان امیج) ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ روزگار دینا حکومت وقت کی ذمے داری ہے لیکن بدقسمتی سے پچھلے 5 سال سے گزشتہ حکومتوں نے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے اور محکمہ لائیو اسٹاک جو کہ پچھلے دس سال سے ہر لحاظ سے مکمل طور نظر انداز رہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آبادی کا 70 فیصد حصہ لائیو اسٹاک و زراعت سے منسلک ہے لیکن جدید سہولیات و ڈاکٹرز نہ ہونے کیوجہ سے یہ محکمہ دن بدن زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب بےروزگاری ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے اور اس وقت ڈاکٹرز کی اعداد 1600 سے تجاوز کرگئے ہیں۔ ترجمان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سیکرٹری لائیو اسٹاک، سیکرٹری خزانہ و چیف سیکرٹری سے اپیل کرتے ہے کہ بےروزگاری کے خاتمے کیلئے جلد اقدام اٹھائے جائے اور آنے والے بجٹ میں ان ڈاکٹرز کیلئے 650 اسامیاں تخلیق کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *