کوئٹہ(پاکستان امیج) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کوئٹہ میں آل پاکستان وائس چانسلرز سمٹ کی میزبانی کر رہی ہے۔ یہ باوقار تقریب بلوچستان یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔پاک- امریکہ یونیورسٹی پارٹنرشپ گرانٹس پروگرام (2020-2023) کے ذریعے، پاکستان میں امریکہ کے مشن نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے مینجمنٹ سائنس ڈیپارٹمنٹ کو فنڈ فراہم کر دیا ہے۔ اس سربراہی اجلاس کا مقصد نوجوانوں کی شمولیت کے لیے ایک وژن کا اشتراک کرنا اور پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ اس اجلاس کے ذریعے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانا اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی اس سربراہی اجلاس میں کلیدی مقرر ہوں گے۔ یہ سربراہی اجلاس ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی میں اس قسم کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ بلوچستان میں خصوصی تعلیم اور تکنیکی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے تعلیمی فضیلت کو بڑھانے میں اہم کردار کرے گا ۔آل پاکستان وی سی سمٹ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کی تشکیل کے لیے اہم ترین اور نتیجہ خیرمز اجلاس ثابت ہو گا۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image