کوئٹہ (پاکستان امیج)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ویمن انٹرپینورشپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 600 خواتین کی تربیت مکمل ہونا خوش آئند ہے
100 خواتین کو کاروبار کے آغاز کے لیے مالی معاونت کی فراہمی خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے عزم کی عملی تصویر ہے
حکومت بلوچستان خواتین کو معاشی خودمختاری، ترقی، تعلیم اور خوشحالی کے مواقع فراہم کررہی ہے
ہم چاہتے ہیں بلوچستان کی ہر بیٹی کے ہاتھ میں ہنر، علم اور روزگار ہو، بارود نہیں
ایک طرف حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مواقع فراہم کررہی ہے، دوسری جانب دہشت گرد بلوچ بچیوں کو خودکش بمبار بنا کر تاریکیوں کی جانب دھکیل رہے ہیں،
دہشت گرد عناصر ہماری بچیوں کے مستقبل کو تباہی اور تشدد سے جوڑنا چاہتے ہیں، ہم ان کے مستقبل کو تعلیم، ہنر اور خوشحالی سے جوڑ رہے ہیں
فیصلہ بلوچ عوام نے کرنا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کا مستقبل تعلیم و ترقی میں دیکھتے ہیں یا دہشت گردی اور تباہی میں
بلوچستان کی بیٹیوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے حکومت بلوچستان اپنی ذمہ داری پوری کرے گی
Pakistan Image