حوثیوں کے ساتھ کسی جھڑپ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں: ترک وزیرِ دفاع

انقرہ (پاکستان امیج)ترک وزیرِ دفاع یشار گولر کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا حوثیوں کے ساتھ کسی قسم کی جھڑپ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لیے عسکری معاونت کا بنیادی مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہو گا۔یشار گولر نے کہا کہ دفاعی معاہدے کی پارلیمان سے منظوری سمیت قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ترک وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے کی پارلیمان سے منظوری کے بعد سعودی عرب کی کسی بھی قسم کی مدد کے دائرہ کار کا تعین کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد سعودی عرب کی فوجی مدد کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *