حب انتظامیہ کیخلاف بڑی کارروائی—ڈی سی اور ADC کو 90 روز کے لیے معطل کردیا گیا

حب (پاکستان امیج)حکومتِ بلوچستان نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی بنیاد پر حب کے دو افسران کے خلاف بڑی انتظامی کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصار احمد لانگو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جی) علی رضا کھوسو کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے جاری کردہ دونوں نوٹیفکیشنز میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی منظوری سے بلوچستان ایمپلائیز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کی سیکشن 6 کے تحت کیا گیا۔ معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور معاملے کی مزید کارروائی رپورٹ کی سفارشات کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی۔ نوٹیفکیشنز کی نقول صوبائی حکومت کے تمام اعلیٰ افسران اور متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *