جے شنکر ایاز صادق مصافحہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا،سابق بھارتی سفارتکار

ممبئی (پاکستان امیج)سابق بھارتی سفارت کار سُریش کے گویل نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے سامنے آنے والی رپورٹس جو بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور پاکستانی اسپیکر ایاز صادق کے ڈھاکا میں ہاتھ ملانے کے واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں، ہنسی کی بات ہے، وزرا بھارتی رہنماؤں کا پیچھا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کشیدہ حالات میں جب دونوں ممالک کے تعلقات دہشت گردی اور عسکری کشیدگی کے باعث سخت ہیں، پاکستانی وزرا بھارتی رہنماؤں کو دیکھتے ہی امید لگائے بیٹھتے ہیں کہ حالات بدل جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *