جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 249 فری میڈیکل کیمپس، 15 ہزار سے زائد افراد مستفید

کوئٹہ(پاکستان امیج) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر 2026 کے دوران مختلف علاقوں میں 249 مفت طبی کیمپس منعقد کیے گئے۔
فری میڈیکل کیمپس تربت، مند، ہوشاب، دشت، خاران اور ماشکیل کے دورافتادہ علاقوں میں لگائے گئے، جہاں 15 ہزار 489 مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔

کیمپس میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، جبکہ بچوں، خواتین اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی عوامی خدمت کے سلسلے کی کڑی قرار دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *