جعفر آباد (پاکستان امیج)جعفرآباد میں نجی سکول کے طلبا کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں پرنسپل سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے ہاسٹل اور سکول کو سیل کردیا گیا۔
ایس ایس پی جعفرآباد نے کہا کہ آج ایک بچے کے والد نے بچے کے ہمراہ تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں رپورٹ درج کروائی کہ سکول کے ہاسٹل میں بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتاہے، بعد میں مزید دو بچوں کے اقارب نے بھی تھانے آکر رپورٹ کروائی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران اسکول کا پرنسپل، اس کا بھائی اور وارڈن جنسی زیادتی میں ملوث پائے گئے ہیں، جبکہ چار بچوں کی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی بھی تصد یق ہو گئی ہے۔پولیس کے مطابق دو ملزمان پرنسپل اور وارڈن کو گرفتارکرلیا اور پرنسپل کے بھائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ہاسٹل اور اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔
Pakistan Image