جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ(پاکستان امیج) جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائی کورٹ کے کورٹ نمبر 1 میں منعقد ہوئی۔

جسٹس اقبال احمد کاسی نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے حلف لیا۔

تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز ججز، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی اور عدالتی افسران شریک۔

وکلاء برادری اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں حلف برداری کی یہ تقریب نہایت پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔

عدالت عالیہ بلوچستان کے افسران نے نئے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *