جامعہ بلوچستان کا معاشی بحران صوبے کے عوام کو تعلیم سے محروم رکھنے کی سازش ہے، تاترا اچکزئی

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان یونیورسٹی کی پروفیسر تاترا اچکزئی نے کہا کہ صوبے کی سب سے بڑی اور پرانی یونیورسٹی آف بلوچستان اس وقت ایک معاشی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے، اور یہ بحران نیا نہیں بلکہ گذشتہ دو دہائیوں سے جاری ہے چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین اس ماہ رمضان میں احتجاج پر ہیں ملازمین مراعات یا بھیک نہیں بلکہ اپنی تنخواہیں مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں پچھلے کئی سال سے مالی بحران پیدا کیا گیا ہے جو اس صوبے کے غریب عوام کو تعلیم سے محروم رکھنے کی منظم سازش ہے حکومت بار بار ملازمین کو اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے پر مجبور کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ملازمین اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کر رہے ہیں جس سے یونیورسٹی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا سوائے احتجاج کا جیسے اساتذہ نے اپنایا مگر بد قسمتی سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے پرامن احتجاج اور ہمارے جائز مطالبات اب تک تسلیم نہیں کیے گئے اور نہ ہی اس پر عمل درامد صادر کیے گئے ہوں اگر دیکھا جائے تو مسائل کی وجہ تلاش کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے ، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ یونیورسٹی کے اساتذہ تحقیقی حوالے سے مذید کام کرتے لیکن وہ مجبورا روڈوں پر احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح سے کیسے یہ اساتذہ کرام تحقیقی تعلیم کو لیکر آگے بڑھ سکیں گے اس وقت بلوچستان کا سالانہ بجٹ تقریبا سات سو پچاس ارب روپے ہے۔جس میں حکومت نے صوبے کی بارہ یونیورسٹیوں کے لیے صرف دو ارب پچاس کروڑ روپے کی گرانٹ رکھی ہوئی ہے ، جبکہ یونیورسٹی کے سالانہ اخراجات تین ارب 50 کروڑ روپے سے زائد ہیں۔ علاوہ ازیں بلوچستان میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد یونیورسٹیاں صوبائی حکومت کے ماتحت ہونے کی وجہ سے مالی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ باقی تینوں صوبوں نے اپنا صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن بنا لیا ہے لیکن بلوچستان میں اب تک یہ کمیشن نہیں بنا اگر حکومت یونیورسٹی کو مکمل فنڈ مہیا کردے تو اس قسم کا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بلوچستان یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکال کر ادارے کو خصوصی گرانٹ فراہم کرے اور بلوچستان یونیورسٹی کے مالی معاملات کےلئے ذمہ داران سرجوڑ کر بیٹھے اور انکا مستقل حل نکالا جائے انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے تمام ملازمین اپنے جائز مطالبات کے حق میں ہر فورم پر آواز اٹھائے گی حکومت وقت احتجاجی ملازمین کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور انہیں تنخواہیں دی جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *