جامعات میں غیر ضروری شعبوں کی بجائے دور حاضر سے ہم آہنگ جدید شعبوں کی ترویج کی جائے، راحیلہ درانی

کوئٹہ (پاکستان امیج) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی سربراہی میں صوبے کے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز نے یہاں ملاقات کی اس دوران یونیورسٹیوں کے مالی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹیوں میں تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کے لئے سیلریز میں یکسانیت لائی جائے گی اور غیر ضروری معاون اسٹاف کی بھرتی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اسے ختم کیا جائے گا وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جامعات میں غیر ضروری شعبوں کی بجائے دور حاضر سے ہم آہنگ جدید شعبوں کی ترویج کی جائے اور جامعات کے ریونیو کو بڑھانے کے لئے عملی اقدامات بھی کئے جائیں وزیر اعلی نے کہا کہ نوجوانوں کی بہترین تربیت کے لئے جامعات میں غیر نصابی سرگرمیاں بڑھائی جائیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا درجہ بہت بڑا ہے اور وہ قوم اور نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہیں وزیراعلی نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ایسے غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے جس سینوجوان ریاست سے جڑے انہوں نے کہا کہ صرف عمارت تعمیر کرنے سے بہتری نہیں آتی بلکہ بہترین تدریسی عمل ہی کامیابی کا باعث بنتی ہے ملاقات میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن صالح بلوچ وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان اور سیکریٹری خزانہ عمران زرکون سمیت جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *