جاسوسی کا الزام، روس کا برطانوی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

روس(پاکستان امیج)روس نے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی سیکیورٹی ادارے ایف ایس بی کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت کار کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کر دی گئی ہے۔

روسی سیکیورٹی ادارے کے مطابق برطانوی سفارت کار کو 2 ہفتوں میں روس چھوڑنا ہو گا۔

روسی سیکیورٹی ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت کار نے اپنی معلومات کے حوالے سے غلط بیانی کی، برطانوی سفارتکار نے روسی معیشت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

روسی سیکیورٹی ادارے کے مطابق برطانوی سفارت کار کی سرگرمیوں میں جاسوسی کے شواہد بھی ملے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *