تمام ہسپتالوں میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ذاتی طور پرجائزہ لوں گا ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا جائزہ اجلاس
وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی ہدایت کی ہے کہ
اسپتالوں میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور وسائل کے ضیاع کو روکنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے متعلق 30 دن میں جامع ایکشن پلان تشکیل دیا جائے،

تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں دس دن کے اندر سرجنز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے

تمام اسپتالوں میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ذاتی طور پرجائزہ لوں گا ،

میڈیسن کی خریداری میں کرپشن کی شکایات پائی جاتی ہیں جن کا ازالہ ضروری ہے
، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ
بلوچستان کے لوگوں کی بہتری کیلئے تجویز کردہ اقدامات پر آج ہی سے عمل درآمد شروع کرائیں

وزیر اعلٰی بلوچستان کا ہیلتھ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب روپے کی پیشگی ادائیگی پر اظہار برہمی

ادائیگی کردی گئی کام نہیں ہوا، ذمہ داری کا تعین کرکے ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے
انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ معاملے کی تحقیقات کرکے ملوث ذمہ داران کو گرفتار کرے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی ہدایت

اندرون بلوچستان بنیادی مراکز صحت کی عمارتیں ذاتی بیٹھکوں کے طور پر استعمال ہوتی ہیں

غیر ضروری منصوبوں پر مزید عوامی وسائل ضائع نہیں کرسکتے

آئندہ ایس این ای کے بغیر کوئی بھی منصوبہ زیر غور نہیں لایا جائے گا،

طے شدہ کرائیٹیریا پر پورا نہ اترنے والے بنیادی مراکز صحت عوامی وسائل پر بوجھ ہیں

ایسے تمام غیر فعال مراکز بند کردئیے جائیں،

ڈسٹرکٹ میرٹ پر منتخب ہونے والے ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کے لئے متعلقہ اضلاع بھیجا جائے

وزیر اعلٰی بلوچستان کا ہیلتھ کئیر کمیشن ڈرافٹ کی تشکیل اور محکمہ صحت میں نمایاں خدمات کی انجام دہی پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو اعلٰی سول ایوارڈ ستارہ امتیاز دینے کا اعلان

برن یونٹ کو توسیع دیکر تمام طبی سہولیات سے مزین جدید برن سینٹر قائم کیا جائے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی ہدایت

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید برن سینٹر کے قیام کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے

اجلاس میں رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری عمران زرکون، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، سیکرٹری خزانہ بابر خان، سیکرٹری صحت عبداللہ خان و دیگر متعلقہ حکام کی شرکت

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *