کوئٹہ(پاکستان امیج)پی ڈی ایم اے بلوچستان کنٹرول روم کے انچارج یونس عزیز نے کہاہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پہلے ہی الرٹ کردیا گیا تھا۔ گوادر میں اربن فلڈنگ ہے، جی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ پانی کی نکاسی میں مصروف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان سے داخل ہونے والے سیلابی ریلوں کے بعد نوشکی کے بور نالے میں طغیانی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے دو یونین کونسلوں میں سیلابی صورتحال ہے۔پی ڈی ایم اے عہدے دار کے مطابق 12 سے 14 اپریل تک بلوچستان میں بارشوں کے پہلے سلسلے کے دوران مکانات منہدم ہونے اور آسمانی بجلی گرنے سے نو افراد ہلاک ہوئے، تاہم 16 اپریل سے شروع ہونے والے بارشوں کے نئے سلسلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اب تک اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image