ترکیہ : پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکہ اور فائرنگ، آگ بھڑ ک اٹھی

انقرہ (پاکستان امیج) ترکیہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے اور فائرنگ کے سبب آگ بھڑک اٹھنے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترک وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ انقرہ میں دھماکہ دہشت گرد حملہ ہے، دھماکہ ترکیہ کی وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر کیا گیا جس سے وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ایک خودکش حملہ آور نے وزارت داخلہ کی عمارت کے مرکزی گیٹ سے گاڑی ٹکرائی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور دھویں کے بادل چھا گئے۔ دوسرا حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی، دھماکہ پارلیمنٹ کا افتتاحی اجلاس شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *