تربت: گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

تربت (پاکستان امیج) تربت میں گھر پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تربت کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد میں کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *