تربت میں کارروائی , 2 گاڑیوں میں سوار 37 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا

تربت ( پاکستان امیج ) تربت کی تحصیل بلیدہ میں کارروائی کے دوران 2 گاڑیوں میں سوار 37 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ افغان باشندے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

زیرِ حراست افغان باشندوں میں 19 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی سکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ مرحلہ وار جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *