تربت(پاکستان امیج )تربت میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے تربت ٹو کوئٹہ شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ احتجاج میں خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے سڑک پر خیمہ لگا کر دھرنا دے دیا ہے۔دھرنے کے باعث تربت ٹو کوئٹہ اور گوادر ٹو کوئٹہ جانے والی مسافر کوچز اور دیگر گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔ شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image