کوئٹہ(پاکستان امیج)بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا مخالفین سے زمین کا تنازعہ ہے۔ نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہاہے کہ حکومت نے وڈھ تنازعہ کے حل کے لیے باقاعدہ کمیٹی قائم کی۔کمیٹی کا دو بار اجلاس منعقد ہوا ۔ کمیٹی کے اجلاس میں بی این پی کے کسی بھی ممبر نے شرکت نہیں کی ۔ وڈھ تنازعہ میں کئی افراد قتل ہوئے، لیکن سردار اختر مینگل نے ان کے لواحقین سے تعزیت تک نہیں کی ۔ عدالت عالیہ کے حکم پر امن وامان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کیا ۔ بی این پی کے لانگ مارچ کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا ۔ بی این پی کے جلوس میں فساد کا خطرہ ہے ۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image