بیرک گولڈ کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری میں سے ہر چوتھا ڈالر بلوچستان حکومت کا ہے،جان اچکزئی

کوئٹہ(پاکستان امیج)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بیرک گولڈ کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری میں سے ہر چوتھا ڈالر بلوچستان حکومت کا ہے کیونکہ معاہدے کے تحت بلوچستان 25 فیصد کا سلیپنگ پارٹنر ہے. انہوں نے بیرک گولڈ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں مذید 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مذید سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی اور حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول و مواقع فراہم کرے گی. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بیرک گولڈ ریکوڈک منصوبہ پر سرمایہ کاری کیے ہوئے ہے اس سرمایہ کاری میں بلوچستان کی حکومت کا حصہ 25 فیصد ہے اور وفاق بھی 25 فیصد کا حصہ دار ہے اور باقی کا 50 فیصد حصہ بیرک گولڈ کا ہے. اس کے علاوہ وفاقی حکومت رائلٹی کی مد میں بھی رقم کی ادائیگی کو یقینی بنائے گی. وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ریکوڈک پاکستان میں سونے چاندی اور تانبے کا سب سے بڑا ذخیرہ مانا جاتا ہے اور اس کا شمار دنیا کے سب سے بڑے غیر استعمال شدہ سونے کے ذخائر میں ہوتا ہے. انہوں نے مذید کہا کہ کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ نے 2028 کو ریکوڈک سے پیداوار کے آغاز کا سال قرار دیا ہے. پیداوار کے آغاز سے صوبے میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع میسر آئیں گے اور صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا. وزیر اطلاعات بلوچستان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ معاشی حالات کی بہتری کے ساتھ ساتھ مذید سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کیلئے راغب ہوں گے .

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *