بھاگ: نواحی علاقے گھمب میں جھگڑے پر فائرنگ کا تبادلہ، شوکت بلیدی جاں بحق

بھاگ( پاکستان امیج) بھاگ کے نواحی علاقے گھمب میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں شوکت بلیدی نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، واقعہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *